18 اکتوبر، 2010، 1:00 PM

ڈاکٹر گونٹر مولاک

ایران علاقہ کی مؤثر اور بڑی طاقت ہے// جرمنی کے لوگ عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے مخالف تھے

ایران علاقہ کی مؤثر اور بڑی طاقت ہے// جرمنی کے لوگ عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے مخالف تھے

برلن میں مشرقی امور سے متعلق ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر گونٹر مولاک نے ایران کو علاقہ کی مؤثر اور ایک بڑی طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور جرمنی کے درمیان ماضی میں گہرے اور تاریخی روابط رہے ہیں اور جرمن کے لوگ عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے مخالف تھے۔

جرمن میں مشرقی امور سے متعلق ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر گونٹر مولاک نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں  ایران کو ایک بڑی علاقائی طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور جرمنی کے درمیان ماضی میں گہرے اور تاریخی روابط رہے ہیں جرمن کے لوگ عراق کی طرف سے ایران پر مسلط جنگ کے مخالف تھے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور جرمن قوموں کے درمیان اس سے قبل گہرے اور عمیق روابط رہے ہیں اور ان روابط کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ڈاکٹر گونٹر مولاک نے کہا کہ ایران ، جرمنی کا ایک اہم تجارتی شریک ہے نیز ایران علاقہ کی  ایک  بڑی اور مؤثر طاقت ہے اور جرمنی ایران کے لئے بڑی اہمیت کا قائل ہے اس نے کہا کہ یورٹی یونین کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیاں دونوں ممالک کے باہمی روابط کے فروغ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہیں ڈاکٹر گونٹرنے کہا کہ سیاسی کشیدگی  دونوں قوموں کے گہرے اور تاریخی روابط پر آثر انداز نہیں ہوسکتی  اور دونوں ممالک ، تجارت ، اقتصاد کے علاوہ ، ثقافت اور سیاحت کےشعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

News ID 1173389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha